روزے رکھنے کا وہ حیران کن فائدہ جو سائنس نے ابھی ابھی دریافت کیا ہے، چوہوں پر تجربات نے سائنسدانوں کو بہت بڑا راز بتادیا، جان کر آپ بھی ماشاءاللہ بول اُٹھیں گے

روزے رکھنے کا وہ حیران کن فائدہ جو سائنس نے ابھی ابھی دریافت کیا ہے، چوہوں پر ...
روزے رکھنے کا وہ حیران کن فائدہ جو سائنس نے ابھی ابھی دریافت کیا ہے، چوہوں پر تجربات نے سائنسدانوں کو بہت بڑا راز بتادیا، جان کر آپ بھی ماشاءاللہ بول اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) یہ تو عام مشاہدے کی بات ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کمزور ہوتا چلا جاتا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں۔ ایک مشہور امریکی یونیورسٹی میں اسی موضوع پر تحقیق جاری تھی اور بڑھتی عمر کے ساتھ آنتوں کے بنیادی خلیات کی افزائش نو کی صلاحیت میں کمی کا مطالعہ کیا جا رہا تھا۔ دراصل یہ بنیادی خلیات آنتوں کے نئے خلیات کی بنیاد بنتے ہیں اور جب ان میں افزائش نو کا سلسلہ رک جاتا ہے تو نظام انہظام کی بیماریوں اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت بھی کمزور پڑجاتی ہے۔مشہور زمانہ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنسدان چوہوں پر تجربات کر کے اس مسئلے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران اتفاق سے روزے کی افادیت کے متعلق کچھ ایسے انکشافات سامنے آگئے جو سائنسدانوں کے لئے تو بے پناہ حیرت کا باعث بنے لیکن دنیا بھر کے مسلمان کسی سانئسی تحقیق کے بغیر ہی صدیوں سے ان فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ MIT.EDUپر شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ صرف ایک دن کے لئے روزہ رکھنے سے ہی آنتوں کی بنیادی خلیات کی افزائش نو کا سلسلہ پھر سے بحال ہونا شرو ع ہوجاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ روزے کے نتیجے میں خلیات گلوکوز کی بجائے فیٹی ایسڈز کی تحلیل شروع کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں بنیادی خلیات کی پیدائش نو کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ جسم میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کو ایسے لوگوں کے لئے خصوصاً فائدہ مند قرار دیا گیا ہے جو نظام انہضام کی بیماریوں اور انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ کیموتھراپی کرانے والے کینسر کے مریضوں کے لئے بھی اسے فائدہ مندقرار دیا گیا ہے۔ بوڑھوں اور مریضوں کے علاوہ نوجوانوں کو بھی عمومی طور پر اس جسمانی تبدیلی سے فائدہ پہنچتا ہے۔


ایم آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر آف بیالوجی عمر یلماس نے اس تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”روزے کے آنتوں اور نظام انہضام پر بہت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ناصرف خلیات کی پیدائش نو ہوتی ہے بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے اور یہ انفیکشن اورکینسر کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اب یہ تحقیق ہماری لیبارٹری کیلئے بنیادی دلچسپی کی بات بن چکی ہے کہ روزہ عمومی صحت کو کس طرح بہتر کرتا ہے، آنتوں کے خلیات کی نئے سرے سے پیدائش میں اس کا کیا کردار ہے، یہ جسم کے کمزور اور مرتے ہوئے خلیات کو دوبارہ کس طرح ٹھیک کرتا اور نئی زندگی دیتا ہے، اور خصوصاً بڑھاپے میں بیماریوں سے بچانے میں روزے کا کیا کردار ہو سکتا ہے۔“