نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلئے چارج شیٹ تیار کر لی 

نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کیلئے چارج شیٹ تیار کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر )نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو متعدد بار طلب کیالیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم حمزہ شہباز اورمنی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین سے ہونے والی تحقیقات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔
نیب/چارج شیٹ

مزید :

صفحہ اول -