لگتا ہے مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت نہیں لمیٹڈ کمپنی ہے،فردوس عاشق

لگتا ہے مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت نہیں لمیٹڈ کمپنی ہے،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے جمہوریت کی دعو ید ا ر سیاسی جماعت نے عہدوں کی بندر بانٹ کی ہے،لگتا ہے (ن)لیگ سیاسی جماعت نہیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے،مریم نواز کو نائب صدر بنا کر الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے،پارٹی سے مشاورت کے بعد اس معاملہ پر اپنا لائحہ عمل بنائینگے،یوٹیلٹی سٹورز کو دی جانیوالی سبسڈی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا،بدقسمتی سے ماہ صیام کے دوران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیا مہنگی کردی جاتی ہیں۔ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک میں ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں، یوٹیلٹی سٹورز کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے،جس کیلئے انہیں انیس اشیاء پر خصوصی سبسڈی د ی جارہی ہے۔ چاول پر 15اور چائے کی پتی پر 50روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، اس موقع پرایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے کہایوٹیلٹی سٹو ر ز دیوالیہ نہیں ہوگا۔ حکومت نے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ بعد ازاں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے،دونوں برادر ممالک مشترکہ مذہبی و ثقافت روایات کے رشتے میں بندھے ہوئے،دونوں ملکو ں کے مابین مضبوط اور دوستانہ سٹریٹجک شراکت داری دونوں ملکوں کے عوام کیلئے فائدہ مند ہے،پاکستان یو اے کی قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان اور پرنس محمد بن زید کے دوطرفہ دوروں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا، یو اے ای نے آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا،بڑی تعداد میں مقیم پاکستانی متحدہ عرب امارات کی معیشت میں حصہ ڈال رہے ہیں۔معاون خصوصی نے دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں کے فروغ، ثقافت اطلاعات اور میڈیا کی شعبوں میں تعاون بڑھانے پرزور دیااور کہا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان سیاحت کیلئے پوری دنیا کیلئے کھل چکا ہے۔اس موقع پر متحدہ عرب امارا ت کے سفیر نے کہا پاکستان ہمیشہ ایک دوست اور یو اے ای کے شہریوں کیلئے دوسرا گھر رہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ضروری ہے۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -