حکومت پٹرول پر 28 روپے 39 پیسے فی لیٹر ٹیکس لیتی ہے، وزارت پٹرولیم

حکومت پٹرول پر 28 روپے 39 پیسے فی لیٹر ٹیکس لیتی ہے، وزارت پٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ پٹرول پر حکومت 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔قومی اسمبلی میں وزارت پیٹرولیم نے فی لٹر پر وصول ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کردیں جس کے مطابق 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔بتایاگیا کہ پٹرول پر فی لیٹر 2.77 روپے کسٹم ڈیوٹی لی جاتی ہے۔بتایاگیاکہ 12.12 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں فی لٹر لیا جارہا ہے، بتایاگیاکہ جی ایس ٹی کی مد میں 13 روپے 50 پیسے فی لٹر لیا جارہا ہے
وزارت پٹرولیم

مزید :

صفحہ اول -