علماء کاحترام رمضان اور عید کا چاند دیکھنے پر 40لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی؟ فواد چوہدری

علماء کاحترام رمضان اور عید کا چاند دیکھنے پر 40لاکھ خرچ کرنا کہاں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ علما کا احترام ہے لیکن پوری دینا میں چاند دیکھنے کے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، عید اور رمضان کے چاند دیکھنے پر40لاکھ خرچ کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے؟۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کیلئے کمیٹی قائم کرنے کے حوالے سے رائے دی ہے ہر کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں، کم ازکم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ ہوتے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں، چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ پڑھے لکھے علما اکرام انکی تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، چاند دیکھنے کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے۔
فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -