ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کردیا۔شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں پانامہ لیکس – بلیسنگ ان ڈسگائس- آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر پر لوگوں کا اعتماد کم ہو چکا ہے۔ اس وقت ٹیکس ادا نہ کرنے کا ماحول ہے جسے تبدیل کرنا ہو گا اور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاناہو گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مجھے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے جس پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا ایف بی آر پر لوگوں کا اعتماد کم ہو چکاہے۔ ادارے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اس وقت ٹیکس ادا نہ کرنے کا ماحول ہے جس کو تبدیل کرنا ہو گا لوگوں کو اب ٹیکس نیٹ میں لاناہو گا۔
شبرزیدی

مزید :

صفحہ اول -