نواز شریف کا آج کوٹ لکھپت جیل کے باہرشاندار استقبال کیا جائیگا،سیف الملوک

نواز شریف کا آج کوٹ لکھپت جیل کے باہرشاندار استقبال کیا جائیگا،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ آج ایک بڑی ریلی کی شکل میں اپنے قائد اور عوامی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کے باہر شاندار استقبال کریں گے وقت اور حالات نے عملی طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی ایک عام آدمی کی آواز تھا آج پاکستان کی عوام پر زبردستی مسلط کردہ حکومت نے عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے اور ان نااہل حکمرانوں سے جان چھڑوانے کیلئے قوم مسلم لیگ کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن ہماری لیڈر شپ یہ چاہتی ہے کہ موجودہ حکومت کو سیاسی شہید ہونے کا موقع نہ دیا جائے۔