عمران خان نے نیا بلدیاتی نظام لاکر وعدہ پورا کردیا، فرخ مون

عمران خان نے نیا بلدیاتی نظام لاکر وعدہ پورا کردیا، فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئررہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا وعدہ کیا تھاجسے الحمداللہ پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا ہے ہمیں اس موقع پرعبدالعلیم خان کی کاوشوں اوردن رات محنت کوبالکل نہیں بھولنا چاہیے۔۔

جنہوں نے انتہائی قلیل مدت میں عمران خان کے نظریئے کے مطابق اس بل کا مسودہ تیارکیا تھا،نئے بلدیاتی نظام کی منظوری،عبدالعلیم خان کی محنت کا نیتجہ ہے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام فرسودہ اور بے اختیار ہے،جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا،نئے بلدیاتی نظام سے عوام خوشحال اوربااختیار ہوں گے انہیں اب اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے ایم این ایز،ایم پی ایزکے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا ان کے مسائل اب ان کی دہلیزپرحل ہوں گے۔