سستی بجلی ذرائع اختیار کرنے کی درخواست ، ایس پی پی اے سے تفصیلی جواب طلب 

  سستی بجلی ذرائع اختیار کرنے کی درخواست ، ایس پی پی اے سے تفصیلی جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے موسم پر اثرات مرتب کئے بغیر سستی بجلی پیدا کرنے کے ذرائع اختیار کرنے کی درخواست پر سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پاکستان سے تفصیلی جواب طلب کرلیاہے،مقامی شہری کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئلے،ڈیزل اور پیڑول سے بجلی پیدا کرنے سے موسمی حالات پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،سستی اور ماحول پر اثر انداز نہ ہونے والے منصوبوں پر کام کیا جائے۔،کلائمیٹ ایکسچینج کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2012 ءمیں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی بنا چکے ہیں،جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،فاضل جج نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ بننے والے منصوبوں کے خلاف دنیا میں اجتجاج ہو رہے ہیں،ڈنمارک،آسٹریلیا نے پالیسی بنائی ہے کہ گاڑیاں ختم کر کے الیکٹرک ٹرینیںچلائی جائیں گی ،فاضل جج نے کہا کہ بتائیں ہمارے ملک میں اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؟اس کیس کی مزید سماعت 23مئی کو ہوگی۔
سستی بجلی

مزید :

صفحہ آخر -