ملکی مسائل سابقہ حکومتوںکی ناکام پالیسوں کا نتیجہ،چوہدری سرور

  ملکی مسائل سابقہ حکومتوںکی ناکام پالیسوں کا نتیجہ،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے 20 رکنی وفدکی میجر جنرل آر جے سی لارنس کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاک بر طاینہ تعلقات ،خطے کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران بر طانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز کے وفد کے سر براہ میجر جنرل آر جے سی لارنس اور دیگر شر کاءنے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمدمزاری ،سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری،صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور مر کزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحر یک انصاف اعجاز احمد چوہدری بھی گور نر پنجاب سے ملے ، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی معیشت سمیت دیگر مسائل ماضی کی حکومت کی ناکام پالیسوں کا نتیجہ ہیں مگر موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی اور ایماندار ی کیساتھ ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے اورانشاءاللہ تحر یک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گی اور قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قوم نے جو قربانیاں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ،خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کی جانیوالی کوششیں بھی مثالی ہیں اور بر طانیہ سمیت پوری دنیا ان کوششوں کی تعر یف کر رہی ہے ،پاکستانی عوام حکومت کیساتھ ہے ملک کو اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -