پاکستان منبرو محراب کے فیضان سے معرض وجود میں آیا،اشرف جلالی

پاکستان منبرو محراب کے فیضان سے معرض وجود میں آیا،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(نمائند ہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان منبرو محراب، مدارس اورخانقاہوں کے فیضان سے معرض وجود میں آیا۔ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے کہا اسلام میں عبادات کیلئے اوقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے خاص طور پر آغاز رمضا ن کا چاند اور ہلال عید بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ کروڑو ں مسلمانوں کے روزے کو محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا رویت ہلال کا مسئلہ رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے سے حل نہیں ہو گا بلکہ رویت ہلال کمیٹی میں مزید اصلاحات سے بہتری آئے گی۔