ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا، مہناز رفیع

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا، مہناز رفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری نے ملکی خزانہ لوٹا، تمام ثبوت موجود ہیں، گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں جو مرضی کرلیں قوم کا چوری کیا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے دروازے ہمیشہ کیلئے شریف ن اور زرداری خاندان پر بند ہو چکے ہیں کیونکہ موجودہ مسائل ان دونوں شخصیات کا دیا ہوا، تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ اور برباد ان لوگوں نے کیا اور آج یہ لوگ قوم کے سامنے اچھے بنے رہے ہیں۔