برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش

  برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(صباح نیوز)برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگئی ہے۔جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا گیا۔جوڑے نے بچے کی پیدائش سے قبل ہی ایک مشترکہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنایا تھا۔انسٹاگرام کے ذریعے بتایا گیا کہ شاہی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش6مئی کو ہوئی اور اس وقت دونوں ماں اور بیٹا صحت مند ہیں۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش اور ماں کی صحت سمیت دیگر معاملات کی اہم معلومات چند دن بعد فراہم کی جائے گی۔پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میگھن مارکل نے بچے کو کہاں جنم دیا اور نہ ہی فوری طور پر بچے اور ماں کی تصویر شیئر کی گئی۔جوڑے نے بچے کی پیدائش سے کچھ ہفتے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھا جائے گا۔شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلے بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور جوڑا نہیں چاہتا کہ ان کے ہاں ہونے والا پہلا بچہ دنیا میں آتے ہی میڈیا کا توجہ بنے۔
برطانوی شہزادے

مزید :

صفحہ آخر -