صحت انصاف کارڈ سے70لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا،کامران سیف

صحت انصاف کارڈ سے70لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اٹک میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا اجراء غریب سفید پوش مریضوں کی بڑی بیماریوں کے علاج معالجہ میں معاون ثابت ہوگا اور حکومت ان کے علاج کا خرچ خود برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ سے 70لاکھ خاندان اور ساڑھے 3کروڑ افراد مستفید ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اٹک سے صحت کارڈ کا اجراء موجودہ حکومت کا مریضوں کی بحالی اور مفت علاج معالجہ کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کا دائرہ جلد پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا جس سے غریب،نادار، سفید پوش مریض سنگین بیماریوں کا مفت علاج کروا کر اپنی صحت بحال کرکے معاشرہ کا اہم حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی اتحادی حکومت اپنے محدود وسائل میں عوام کی بھر پور خدمت کرے گی اور عوام سے جو وعدے کیے اسے پورا کیا جائے گا۔