پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے،شہریوں کا رد عمل

پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے،شہریوں کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے اقتدا ر حاصل کرنے سے قبل ہر حکمران غریب عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے توکرتا ہے مگر آج تک کسی نے عملی طور پر کوئی ریلیف نہیں دیا یہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح عوام کو صرف سہانے خواب دکھارہی ہے ان خیالات کااظہار شہریوں نے روز نامہ پاکستان کے سروے میں اپنے ردعمل میں کیا، عادل، خرم، نبیل، فضل، کریم،شاکر اور عبید نے کہا کہ فی لٹر پٹرول کی قیمت میں نو رو پے ایک ساتھ اضافہ کہاں کا انصاف ہے اب غریب لوگ کہاں جائیں گے، عقیل، روحیل، عامر، اکبر،اسد اور شاکرالدین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غریب لوگوں کاخیال کرنے کی ضرورت ہے۔علی شیر،حاجی نعیم،اعزاز،وقاص،فہد اور ریاض نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیں بس صبر کرنے کی تسلیاں دے رہے ہیں اس وقت ملکی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔عمران،مجیب،شرجیل،عاصم،عاطف اور نافع نے کہا کہ ملک میں تبدیلی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس لئے ہمیں پرانا پاکستان ہی چاہیے جس میں کم از کم اس قدر مہنگائی تو نہ تھی،اسی صورتحال میں یہ حکومت نہیں چل سکتی وزیر اعظم عمران خان کو عوام کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے