فری ٹریڈ معاہدہ میں چین پاکستان کو 90فیصد مارکیٹ شیئر مفت دیگا ،دپٹی چیف آف مشن

  فری ٹریڈ معاہدہ میں چین پاکستان کو 90فیصد مارکیٹ شیئر مفت دیگا ،دپٹی چیف آف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو¿ لی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دےگا، سی پیک کے اگلے مرحلہ میں چین پاکستان میں صنعتی زون سمیت سوشل اکنامک پر خصوصی توجہ دے گا۔ زلمی فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام بی آر آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنی مارکیٹ کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی، سی پیک نے خطہ کو تعاون کا پلیٹ فارم دیا ہے۔ سوشل سیکٹر میں نئے منصوبوں پر ایم او یوز ہوئے، کے پی اور بلوچستان میں ہزاروں ووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو اپ گریڈ کریں گے۔ 
فری ٹریڈ

مزید :

صفحہ آخر -