حکمرانوں کی نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،پرویز ملک

حکمرانوں کی نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ رضاباقرکی تقرری تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات،ری اسٹرکچرنگ کا نظام لایاجارہاہے،حکمرانوں کی نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نالائق حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، عمران خان جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی۔

جو اب 10 فیصد ہوگئی ہے،عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں،نیازی کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی، آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائے گا 'چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے۔رہنماؤں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے ملکی معیشت چل نہیں رہی لیکن اپنے مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن اب ان کا اقتدار نہیں بچے گا انہیں ان کے منطقی انجام تک ہی پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،معاشی حالت تشویشناک ہے،نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں،نیازی صاحب قوم اب آپ کا محاسبہ کرے گی آپ کو چھپنے نہیں دے گی،انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔