میاں نوازشریف کی جیل میں واپسی کا ان کی سیاسی ساکھ سے کوئی تعلق نہیں 

  میاں نوازشریف کی جیل میں واپسی کا ان کی سیاسی ساکھ سے کوئی تعلق نہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چودھری نے کہا ہے کہ ان کے دوبارہ واپس جیل جانے کا ان کی سیاسی ساکھ سے تو کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ جیل میں قید کسی سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے قید ہیں البتہ وہ اس وقت سیاسی تنہائی کا شکار ضرور ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو اس بات کا علم ہے کہ میاں نواز شریف اس وقت کسی سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور ایشو کی وجہ سے قید میں ہیں اس لئے ان کی دوبارہ اس قید میں چلے جانے سے نہ تو ان کی سیاسی ساکھ پر اثر پڑے گا نہ ہی ان کے اس اقدام کا عوامی ایشو سے کوئی تعلق ہے البتہ اب تک نہ توان کی شہرت میں کمی آئی ہے اور نہ ہی برتری ہوئی ہے اصل فرق تو تب پڑنا تھا جب وہ کسی عوامی ایشو پر قید میں جاتے تو ےقینی طور پر اس سے فرق پڑتا ۔
نوید چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -