نواز شریف سزا ےافتہ قیدی ،جیل واپس جانے سے سیاست پرکوئی اثر نہیں پڑے گا

  نواز شریف سزا ےافتہ قیدی ،جیل واپس جانے سے سیاست پرکوئی اثر نہیں پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایک سزا ےافتہ قیدی ہیں عدالت نے ان کی درخواست پر انہیں اپنا علاج معالجہ کروانے کےلئے چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی اس دوران انہوں نے اپنا علاج کروانے کی بجائے محض ٹیسٹوں میں ہی وقت گزار دیا اور اب جب عدالت نے انہیں دوبارہ ضمانت میں توسیع نہیں دی تو انہوں نے واپس جیل ہی جانا ہے ان کے جیل میں واپس جانے سے نہ تو سیاست پر کوئی اثر پڑے گا نہ ہی ان کی جماعت کی ساکھ بہتر ہوگی ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جیل واپس جا کر کوئی قوم پر احسان نہیں کررہے وہ ایک سزا ےافتہ قیدی ہیں اور انہوں نے وہ کاٹنی ہی کاٹنی ہے اور لوٹی ہوئی دولت ان کو ہر قیمت پر واپس کرنی ہی پڑے گی وہ لوٹی ہوئی دولت کو واپس کردیں ےہی ان کے لئے بہتر ہو گا۔
عندلیب عباس

مزید :

صفحہ آخر -