افغانستان ،قندھار اور وردک میں جھڑپیں 14طالبان ہلاک ،9زخمی

  افغانستان ،قندھار اور وردک میں جھڑپیں 14طالبان ہلاک ،9زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے دو صوبوں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم14انتہاپسند ہلاک اور9زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جنوبی صوبے قندھار میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران7انتہاپسند ہلاک اور9زخمی ہوگئے ۔ طالبان نے خکریز میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے افغان فوج نے پسپا کردیا۔اس کاروائی میں 7طالبان ہلاک اور 9زخمی ہوئے تاہم سرکاری ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دریں اثناءافغان فوج نے مشرقی صوبے وردک کے ضلع سیدآباد میں طالبان کے خلاف کاروائی کی جس میں 7طالبان ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔طالبان گروپ نے ان کاروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
افغانستان

مزید :

صفحہ آخر -