شیل اور ویزا کالکی ڈراونر کوٹویوٹا فورچونر اور ہونڈا سوک دینے کا اعلان

شیل اور ویزا کالکی ڈراونر کوٹویوٹا فورچونر اور ہونڈا سوک دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) شیل پاکستان لمٹیڈ("شیل“)اور ویزا (VISA)کے درمیان، دسمبر، 2018ء کو طے پانے والی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت ایسے تمام ویزا کارڈہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے ٹویوٹا فورٹ رنراور ہونڈا سوک دینے کے علاوہ شیل V-Powerسے گاڑی کا ٹینک مفت بھروانے کے لیے واؤچرز دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو ویزا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 2,500/- روپے یا زیادہ خرچ کریں گے۔شیل پاکستان کی جانب سے کی گئی حالیہ قرعہ اندازی کے نتائج کے اعلان کے مطابق ویزا کارڈ ہولڈ محمد رامش نے ہونڈا سوک جبکہ دوسرے کارڈ ہولڈر محمدوقاص خان نے ٹویوٹا فورچونر کار جیتی ہے۔ انعامات دینے کی تقریب شیل کے ایک سروس اسٹیشن پر حال ہی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرہونڈا سوک جیتنے والے محمد رامش نے، خوشی سے بھرپور لہجے میں، کہا:”مجھے اس بات کا یقین کرنے میں کچھ وقت لگا کہ میں نے ہونڈا سوک جیت لی ہے؛ میں بہت زیادہ خوش ہوں، آپ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔“ بالکل نئی گاڑی کی چابیاں وصول کر تے ہوئے،ٹویوٹا فورچونر جیتنے والے دوسرے کارڈ ہولڈر، محمد وقاص خان نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیل پاکستان میں جنرل منیجر-ریٹیل، طحہٰ مغربی نے کہا:”شیل پاکستان مسلسل ایسے طریقے تلاش کرتا رہتا ہے جن کے ذریعے وہ اپنے کسٹمرز کو دلچسپ تجربہ فراہم کر سکے۔ ہم ویزا کے ساتھ اپنی شراکت پر بہت خوش ہیں جس نے ہمیں ایسا زبردست ریوارڈ دینے کے قابل بنایا اور ساتھ ہی ہمارے کسٹمرز کے لیے ادائیگی کے حل میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ جناب محمد رامش اور جناب محمد وقاص خان نے یہ انعامات جیتے اور ہم ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔“

ویزا کے کنٹری منیجر برائے پاکستان، کامل خان نے کہا:”ہمیں پاکستان میں اپنے کارڈ ہولڈرز کے لیے اس خصوصی پروموشن پر بہت خوشی ہے۔ ہم قرعہ اندازمیں کامیاب ہونے والے دونوں افراد، جناب محمد رامش اور جناب محمد وقاص خان، کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس قسم کے اقدامات، ویزا کی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد صارفین کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے، روزانہ کے اخراجات کے لیے، نقدی کے بغیر ادائیگی کے طریقے اختیار کر سکیں۔اس پروموشن کو روزانہ کے ضروری خرچ کا، مثلاً ایندھن کا استعمال، حصہ بنا کر ہم اپنے کارڈ ہولڈرز کو اس بات کا موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل پیمنٹ سے وابستہ ظاہری اور غیر ظاہری فوائد حاصل کریں جن میں ارننگ ریوارڈز، سہولت، تحفظ اور بے شکن تجربہ شامل ہیں۔“

مزید :

کامرس -