مقا می مارکیٹوں میں سونا 1000روپیہ سستا، عالمی منڈی میں قیمت ایک ڈالر بڑھ گئی

مقا می مارکیٹوں میں سونا 1000روپیہ سستا، عالمی منڈی میں قیمت ایک ڈالر بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرسے بڑھ کر1281ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 858روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت67800روپے سے گھٹ کر66800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58128روپے سے گھٹ کر57270روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی۔

مزید :

کامرس -