ماسکو :طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،آگ لگنے سے 41مسافر ہلاک ،ایس ایس جے100کی اڑان پر پابندی تھی

  ماسکو :طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ،آگ لگنے سے 41مسافر ہلاک ،ایس ایس جے100کی اڑان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)ماسکو میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈٹ بھی شامل ہیں۔ ”سخوئی ایس ایس جے 100“ طیارہ میں 78 افراد سوار تھے ، 37 کو بچا لیا گیا۔حکام کے مطابق روسی مسافر طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث ماسکو کے شیر میٹیوووا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارہ پہلی کوشش میں لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔ تفتیشی حکام کی جانب سے بتایا ہے کہ طیارے کی ریکارڈنگ کرنے والے آلات مل گئے ہیں جس سے حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔روسی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا ابھی معلوم نہیں ہو سکا،ملنے والے ریکارڈنگ آلات سے ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ایوی ایشن کے ایک ماہر انجینئر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس قسم کے طیاروں پر بین الاقوامی طور پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے اور ان طیاروں کے استعمال پر 2014 میں پابندی لگائی گئی تھی ۔کمرشل اداروں کی جانب سے منافع کی خاطر ان طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جن کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔تاہم فوری طور پراس قسم کے تمام طیاروں کو انڈر گراﺅنڈ کر دیا گیا ہے۔
طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -