رمضان المبارک شروع مساجد میں رش ،نماز تراویح کا خوصوصی اہتمام سکیورٹی سخت

رمضان المبارک شروع مساجد میں رش ،نماز تراویح کا خوصوصی اہتمام سکیورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک بھر میںرمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے، ماہ صیام کے پہلا عشرے ”رحمتوں والا“ کا آغاز ہوتے ہی گزشتہ شب مساجد میں نماز تراویح کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، مساجد نمازیوں سے بھر گئیں۔ اس موقع پر مساجد انتظامیہ کی جانب سے تروایح کے اجتماعات کے لیے (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )


خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ دریں اثناءرمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے، ماہ رمضان میں افطار ڈنر اور سحری کے موقع پر درس قرآن کے علاوہ مسجدوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی دعوتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ بعض مقامات پر مقامات پر خواتین کے لیے بھی نماز تراویح کا باپردہ انتظام ہے۔ تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک سے شہر کے پانچ مقامات جامع مسجد قرآن اکیڈمی آفیسر کالونی بوسن روڈ، جامع مسجد قرطبہ گارڈن ٹاﺅن کینٹ، راجھستان میرج کلب وہاڑی روڈ، النور فنکشن ہال شاہ رکن عالم کالونی اور گلستان میرج کلب معصوم شاہ روڈ میں دورہ ترجمہ قرآن و تراویح کو اہتمام کیا جا رہا ہے، خواتین بھی اپنے محرم کے ہمراہ شرکت کرسکیں گی۔ علاوہ ازیں شہریوں نے رمضان المبارک کے سلسلہ میں گزشتہ روز خریداری کی، بازاروں اور مارکیٹوں میں واضح رش دیکھنے میں آیا۔ 
رمضان المبارک