دو روزہ مومینٹم ٹیک کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی

دو روزہ مومینٹم ٹیک کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مومینٹیم ٹیک کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 30 اپریل اور یکم مئی 2019ء کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل، کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اور کاروباری ایکو سسٹم کے بارے میں سینکڑوں اسٹارٹ اپس، ورکشاپس، ہیکاتھون، کلیدی سیشنز اور پینل مباحثے شامل تھے۔ کانفرنس میں شرکاء، سرمایہ کار، ٹیکنالوجی ماہرین اور مقامی و عالمی ادارے مستقبل کی دنیا میں تربیت، ترقی اور متنوع و جدید ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل تھے۔کانفرنس کو اس طریقے سے ترتیب دیا گیا تھا کہ ہر ایک اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ قابل ذکر اداروں بشمول فیس بک، ایمازون، مائیکرو سافٹ، آئی بی ایم، گوگل، جیز، McKinsey کے نمائندے ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے کانفرنس میں چیلنجز میں حصہ لیا۔ مومینٹم ٹیک کانفرنس 2019ء مختلف مومینٹم پارٹنرز بشمول ٹکٹنگ کے لئے ایزی ٹکس، فن ٹیک ہیکاتھون کے لئے Covalent، وینچر کیپیٹل پارٹنر کی حیثیت سے TPL E-ventures، انوسٹر مینجمنٹ کے لئے دفتر خوان، اسٹارٹ اپ 100 کے لئے ورچوئل فورس، ورکشاپس کے انعقاد کے لئے ریڈیکل اور امپیکٹ ڈائنامکس کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ میں منعقد ہوئی۔ بانی و سی ای او، مومینٹیم ٹیک کانفرنس امیر جعفری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومینٹم صرف ایک کانفرنس یا ایک اسٹارٹ اپ مقابلہ نہیں ہے، ہمارا مقصد صاحب اثر، رہنماؤں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے نظریاتی نوجوانوں کو سیکھنے اور متعدد صنعتوں کیلئے ٹیکنالوجی کے حامل حل کی تخلیق و نفاذ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 
اس موقع پر مختلف سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں، 100 اسٹارٹ اپس میں سے اولین 10 اسٹارٹ اپس سرمایہ کاروں اور دیگر شرکاء کے روبرو مین اسٹیج پر موجود تھے اور ان میں سے پہلے تین اسٹارٹ اپس کو انعامات اور دیگر اسٹارٹ اپ پیکیج کے فوائد کے لئے منتخب کیا گیا۔ تاہم تیسری پوزیشن کے لئے مقابلہ برابر رہا جس پر Teradata پاکستان سے ہارون کنتھا نے تیسری پوزیشن کے لئے اضافی سپانسر رقم دینے کا فیصلہ کیا۔ ان اسٹارٹ اپس میں Eye Automate نے پہلی، GoGhoom نے دوسری اور Edvon Robotics اور Islam 360 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
اس موقع پر مومینٹم ٹیک کانفرنس کے شریک بانی آصف جعفری نے کہا کہ 100 اسٹارٹ اپ کی شمولیت، مصنوعات کے اجراء اور تجرباتی سرگرمیوں کے باعث یہ سال مشکل تھا۔ مومینٹم تمام شرکاء کے لئے عظیم الشان کانفرنس بن گئی ہے اور ہمارا مقصد اسے اس طریقے سے تیار کرنا ہے کہ یہاں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ باقی ہو۔ 
پروگرام ڈائریکٹر ثناء میلا نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہر سال ہم اس کانفرنس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس میں مختلف چیزیں شامل کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹیکنالوجیز کو ترقی دینے کے لئے مستقبل کے کاروباری افراد، بااثر شخصیات اور ٹیکنالوجی ماہرین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس سے نہ صرف ٹیکنالوجی کی صنعت میں انقلاب برپا ہوگا بلکہ اس سے ملک و ملکی معیشت سمیت ٹیکنالوجی کی صنعت بھی مستفید ہوگی۔ 

مزید :

کامرس -