فنڈز خورد برد اویس احمد لغاری کیخلاف مقدمہ اینٹی کرپشن میں کاروائی شروع

فنڈز خورد برد اویس احمد لغاری کیخلاف مقدمہ اینٹی کرپشن میں کاروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان( سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا محمد علی عباس نے مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس احمد لغاری کے خلاف کاروائی شروع کردی(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )


،اویس احمد لغاری نے اپنے منظور نظر اشخاص کو محکمہ جنگلات کی زمین دینے اور کروڑوں روپے کا سرکاری فنڈز خردبرد کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا انٹی کرپشن نے اویس احمد لغاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیااویس احمد لغاری نے بطور چیئرمین ساوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی اپنوں کو نوازنے اور کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
مقدمہ
ڈیرہ غازی خان( سٹی رپورٹر)امسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت نے حکومت پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری کو ساو¿تھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کا چیئر مین مقرر کیا تھا اس سلسلہ میں (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )


اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی بخاری نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی زرعی گریجویٹس ،بے روزگار افراد کو لیز پر دینی تھی لیکن سردار اویس احمد خان لغاری نے بطور چیئر مین اپنی تعیناتی کے دوران مذکورہ اراضی 15سال کے لئے 800روپے فی ایکڑ اراضی مبینہ طور پر من پسند افراد کو لیز پر دے دیں جو کہ خلاف قانون ہے جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا محمد علی عباس کی ہدایت پر چیئر مین ساو¿تھ پنجاب فاریسٹ کمپنی سرداراویس احمد خان لغاری اور چیف ایگزیکٹو کمپنی طاہر رشید کے خلاف مبینہ طور پر سرکاری فنڈز خورد برد کر کے اپنوں کو نوازنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ فاریسٹ کمپنی نے 80ہزار ایکٹر اراضی کو پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف طریقے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مقامی افراد کو درخت لگانے کے زمین دی تھی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری بننے پر سزا کے طور پر انتقامی کاروائی کی گئی ہے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے کو ئی غلط کام نہیں کیا اور دس دفعہ دوبارہ بھی اس ٹرانزیکشن کو منظور کروں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب کی کابینہ نے اس کمپنی کو ختم کر کے الٹا کرپشن کی ہے اور پندرہ ہزار افراد کو روزگار چھین لیا ہے جسے ختم کر نے پر عمران خان اور پنجاب کابینہ پر مقدمہ درج ہو نا چاہئے۔ 
رد عمل