فاٹا کی 27 ہزار ایس ایم ایز کی گرانٹس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع

فاٹا کی 27 ہزار ایس ایم ایز کی گرانٹس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں شامل کئے جانے والے فاٹا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 27 ہزار درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) نے اکنامک ریوائیٹیلائزیشن آف خیبرپختونخوا اینڈ فاٹا (ای آر کے ایف) کے تحت گرانٹس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ای آر کے ایف منصوبہ عالمی بینک کی نگرانی میں صوبائی محکمہ صنعت اور سمال اینڈ میڈیم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے شروع کیاگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ان اضلاع سے تعلق رکھنے والے 400 ایس ایم ایز کو 460 ملین روپے کی گرانٹس فرہم کی گئی تھیں جو ہدف سے کہیں زیادہ رہی ہیں۔ منصوبہ کے پہلے مرحلہ کی کامیاب تکمیل کے بعد خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 27 ہزار ایس ایم ایز نے گرانٹس کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ سمیڈا کے حکام نے کہا ہے دوسرے مرحلہ کے دوران ایل ایس ایم ایز کو 600 ملین روپے سے زائد کی گرانٹس فراہم کی جائیں گی جس سے صوبہ کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -