حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 31 زخمی ‘ متعدد کی حالت نازک

حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 31 زخمی ‘ متعدد کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو ‘ رحیمیار خان (تحصیل رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ) حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ‘31 زخمی ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 3سالہ بچی جاں(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )


 بحق،ڈرائیور موقع سے فرار،پولیس نے بچی کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ لاڑ چوک کے رہائشی عبدالرزاق پچانی کی3سالہ بیٹی ملائیکہ نور گزشتہ روز دکان سے چیز لیکر گھر جارہی تھی عقب سے آنے والے تیز رفتار مزدا نمبری7724نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بچی کو ہسپتال لے جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،مزدا ڈرائیور ریاض اعوان موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کوٹ ادو نے بچی کے والد عبدالرزاق کی مدعیت میں مزدا ڈرائیور ریاض اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات مےں شدیدزخمی ہونے والے 2افرار موقع پر جاں بحق، 31زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک کاحادثہ چک17 کے رہائشی 45سالہ شخص کے ساتھ پیش آیاجو اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر درخت سے جاٹکرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا حادثہ ترنڈہ سوائے خان کے نزدیک پیش آیا جہاں بولان وین اور موٹرسائیکل مےں تصادم کے باعث 5 افراد محمدآصف،20سالہ اعجازاحمد،32سالہ سجاد علی،70سالہ سرور بی بی اور 17سالہ عمرفاروق شدید زخمی ہوگئے جبکہ 19سالہ علی رضا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے 31افراد جن میں حبیب کالونی کارہائشی3سالہ محمدزین، چک111پی کی 6سالہ انیلہ بی بی، خانپور کا12سالہ محمد طلحہ، م¶مبارک کی35سالہ ناہید بی بی، صادق آباد کی30سالہ ممتاز بی بی، اڈہ خانپورکی30سالہ محبوب بی بی، نرسنگ ہاسٹل کی25سالہ عائشہ بی بی، گلشن اقبال کی22سالہ ثوبیہ بی بی، م¶مبارک کا45سالہ غلام نازک، خانپور کا18سالہ محمد شیراز، چک 35 کا52سالہ منشائ، لیاقت پور کا25سالہ نذرحسین، 30سالہ محمداسلام، 28 سالہ نذیراحمد، باغ وبہار کا35سالہ محمدارشد اورجناح پارک کا رہائشی30 سالہ خضر حیات وغیرہ شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔