رمضان المبارک میں مستحقین کا حصہ ان  تک ضرور پہنچایا جائے ‘ ذوالفقار خان کھوسہ

رمضان المبارک میں مستحقین کا حصہ ان  تک ضرور پہنچایا جائے ‘ ذوالفقار خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازےخان(سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاﺅس میں قبائلی اور معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )


 نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔روزہ ڈھال ہے اس ماہ مقدس میں جہاں انسان برائیوں سے محفوظ رہتاہے ۔وہاں نیکیوں کے درجے بھی بڑھ جاتے ہیں اس ماہ مقدس میں قرآن مجید فرقان حمید نازل ہواجو پورے عالم کیلئے ہدایت ہے ۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہاکہ رمضان المبارک میں باالخصوص ہمیں اپنے اردگرد بسنے والوں کا احساس کرنا چاہےے اور اپنے مال سے مستحقین کا حصہ ان تک ضرور پہنچایاجائے کہ یہ ان کا حق اور صاحب ثروت پر فر ض ہے۔