9ماہ کے دوران 15ارب روپے کے 3کروڑ فٹبال بر آمد، ادارہ شماریات

9ماہ کے دوران 15ارب روپے کے 3کروڑ فٹبال بر آمد، ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران فٹبالز کی ملکی برآمدات میں 13.79فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9ماہ کے دوران 24 لاکھ ایک ہزاردرجن  فٹبالز برآمد کئے گئے جن کی مالیت 13ہزار 162ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال2018-19ء کے دوران  فٹ بالز کی ملکی برآمدات 24 لاکھ 41 ہزار  درجن تک بڑھ گئیں جن کی کل مالیت 14ہزار 977 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فٹبالز کی ملکی برآمدات میں ایک ہزار 815 ملین روپے یعنی  13.79فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -