ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں  شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ مقدمات درج

ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں  شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتون میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )


 اندراج کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے چک 12 فیصد کے قریب سات مسلح افراد لیاقت علی گھر داخل ہوئے اہل خانہ سے پندرہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ڈاکو کار پر آئے تھے۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے القریش کے قریب خاتون ثناءخان سے موٹر سائیکل سوار شخص نے پرسنل جس میں 14 ہزار روپے سونے کی انگوٹھی اور دیگر کاغذات تھے ثناءشاہ شمس کے علاقے چندہ والا چوک کے قریب محمد عامر عباسی سے سات ہزار اور موبائل چھینا گیا فیض عام ہائی سکول وہاڑی روڈ کے قریب نعمان سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔