آتشبازی تیار کرتے گھر میں خوفناک دھماکہ ‘ لوگوں کی دوڑیں

آتشبازی تیار کرتے گھر میں خوفناک دھماکہ ‘ لوگوں کی دوڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)رہائشی گھر میں آتشی سامان تیار کرتے ہوئے اچانک آگ لگنے سے دھماکے سے گھر کی چھت اڑ گئی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ریسکیو اہلکار اور مقامی پولیس نے موقع(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )


 پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا تفصیل کے مطابق محمدریاض نامی شخص کے گھر آتشی سامان تیار کیا جا رہا تھا کہ اچانک بارود میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دھماکے سے چھت میں سوراخ ہو گئے اور گھر کی چھت اڑ گئی وہاں پر پڑا ہوا سامان جل گیا دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ گھروں سے نکل آئے اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل حاصل پور سید اعجاز حسین بخاری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معلومات لیں اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دھماکہ