شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ شروع

شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم (نامہ نگار) حکومت پنجاب کا سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کا بنیادی مقصدکم آمدنی والے افراد کومعاشی ریلیف فراہم کرنا ہے اور اشیائے خورد نوش کی ارزاں نرخوں پر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )


 فراہمی و مارکیٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی عملی کڑی ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے سستا رمضان بازار لیہ کے معائنہ کرنے کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنربابربشیر ،اے سی لیہ کاشف نواز ،ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول ،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،مہرمجاہد کلاسرہ،اسماعیل میرانی ،مارکیٹ کمیٹی ،ایم سی لیہ ،زراعت ،یوٹیلٹی سٹور کے افسران ہمراہ تھے۔اس موقع پر سستے رمضان بازار میں آٹے، چینی،مٹن ،بیف،چکن ،انڈے،دالوں،یوٹیلٹی سٹور ،زراعت و مارکیٹ کمیٹی کے سٹال ،شکایت سنٹرکا معائنہ کیاگیا ۔سید رفاقت علی گیلانی نے ایگری کلچر فیئرپرائس شاپ پر تازہ پھل اور سبزیاںمقررہ وقت تک فراہم کرنے کی ہدایت کی اور فرداًفرداً فرداًفرداً تمام سٹالزپر اوقات کار تک تمام اشیاءکی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلا نی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بابربشیر،اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر ،اے سی لیہ کاشف نواز ،اے سی کروڑ فاروق احمد،اے سی چوبارہ سلمان احمد، فوکل پرسن سستے رمضان بازار ڈاکٹر فیاض علی جتالہ ،عمران تھند موجود تھے۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا نصیر احمد نے بریفنگ کے دوران ضلع بھر میں قائم چھ سستے رمضان بازاروں ،31فیئرپرائس شاپس میں 19کچن ایٹمز کی مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے ،سستے بازاروں میں صارفین کے لیے سہولیات اور مارکیٹوں میں رسد وطلب کے مطابق اشیائے خورد نوش کی دستیابی ایسے امور کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنربابربشیر نے سستے رمضان بازاروں کے ذریعے سہولیا ت کی مانیٹرنگ کے میکزیم سے آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدرفاقت گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ماہ صیام کے مقدس ایام کے دوران سستے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری انہیں سونپی ہیں جس کے لیے انتظامی افسران و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز اپنے بھر پور تعاون کے ذریعے کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔
مانیٹرنگ