میڈیا عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ،خاور علی شاہ

میڈیا عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ،خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کوٹ اسلام پریس کلب حویلی کورنگا(رجسٹرڈ) کی تقریب (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )


حلف برداری سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا،عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،دنیا کے گلوبل ویلج بننے سے میڈیا کی ذمہ داریاں اور اہمیت میں مسلسل بڑھ رہی ہے ،مضافاتی علاقوں کا” صحافتی ٹیلنٹ“ کسی طور پر بھی بڑے شہروں کے صحافتی ٹیلنٹ سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اب دیہی علاقوں میں رہنے والا ایک عام شخص بھی دنیا بھر کی خبروں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ،لیکن اس کے باوجود معاشرتی ترقی اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کے فروغ کےلئے ”میڈیا “ کے موثر کردار کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیاجانا چاہیے۔صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہری اور دیہی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا بلند ویژن رکھتے ہیں اورپنجاب حکومت صحت،تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں عوام دوست اقدامات کو یقینی بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے چوتھے ستون کی حیثیت سے ”میڈیا“ عوام کے مسائل اجاگر اور حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے اٹھائے اقدامات کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کرکے اپنی ذمہ داریا ں احسن انداز میں ادا کرسکتا ہے ۔سابق چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ قلم اور کیمرے کی طاقت کو عوام کی خدمت کےلئے موثر انداز میں استعمال کیا جائے تو معاشرے سے ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما رانا عرفان محمود خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سیاست میں آنیوالی حالیہ تبدیلیوں میں ”میڈیا “ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،اب سیاستدان اور سیاسی جماعتیں اپنی آدھی جنگ ”میڈیا “ پر لڑتی ہیں ۔تقریب سے کوٹ اسلام پریس کلب حویلی کورنگا(رجسٹرڈ) کے بانی اور سابق صدر منور اقبال تبسم نے کہا کہ کوٹ اسلام پریس کلب حویلی کورنگا(رجسٹرڈ) کے عہدیداران اورممبران علاقائی تعمیر وترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں ،میڈیا کی بروقت نشاندہی سے بہت سارے عوامی مسائل حل ہوئے ہیں ۔ کوٹ اسلام پریس کلب حویلی کورنگا(رجسٹرڈ) کے نومنتخب صدر محمد الیاس اظہر اور جنرل سیکرٹری محمد عطاءاللہ نے اپنے خطابات میں شرکاءتقریب کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے سید گروپ کے مرکزی رہنماﺅں سید عابد امام،سید محمد حسنین شاہ،سید علی اکبر شاہ،سید ناصر کمال شاہ،سید رضا عباس شاہ ، ہائیکورٹ بار ملتان کے نائب صدر عقیل یوسف ڈھڈی ،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر خالدمحمود خان موہل ، خانیوال،کبیروالا ،جہانیاں ،عبدالحکیم ،گڑھ مہاراجہ سمیت دیگر علاقوں سے مختلف پریس کلبوں کے عہدیداران اور صحافتی تنظیموں کے نمائندگان سید فرخ رضا،حفیظ سعیدی،عبدالستار انجم،عبداللطیف انور،طاہر نسیم ،ساجد پرویز،شاہد انجم،مہر انصر دادوآنہ،مہر محمد اکرم طورو،مسعود اجمل دلو،راﺅ امجد ندیم،سجاد اکبر شاہ،چوہدری خرم شہزاد،امان اللہ قریشی،چوہدری عمران بابر،محمد علی ایاز،نازش گیلانی ،محمد اجمل قریشی ایڈووکیٹ ،سید شہزاد رضا،میاں معصب حیدر سرگانہ ،مظہر باٹی،ایثار قاسمی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔آخر میں صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں نے کوٹ اسلام پریس کلب حویلی کورنگا(رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
خاور علی شاہ