بجلی گھنٹوں غائب ‘ روزہ داروں کا امتحان ‘ بلاتعطل فراہمی کا دعویٰ”فیوز“

بجلی گھنٹوں غائب ‘ روزہ داروں کا امتحان ‘ بلاتعطل فراہمی کا دعویٰ”فیوز“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ شاہ جمال‘ شادن لُنڈ(سٹاف رپورٹر ‘نما ئندہ پاکستان) بجلی‘گیس کی بد ترین بندش سے شہری تنگ۔گذشتہ آٹھ روز سے شاہ جمال میں سوئی گیس کی شام چار بجے سے دوسرے دن صبح دس بجے تک گیس مکمل بندش اور باقی دن گیس پریشر میں انتہائی کمی کا سامناہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )


 پریشانیوں کا سامنا ہے شہریوں محمد طیب شہزاد،چوہدری یوسف،عمران عطائ و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہو ہے سحر و افطار کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر مکمل بحال کیا جائے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ اور ماہ ماہ رمضان کی آمد پر گیس اور واپڈا نے صارفین کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں گیس صبح دوپہر اور شام کو ایک ایک گھنٹہ دی جاتی ہے جبکہ بجلی مسلسل 6 .6گھنٹے بند کرکے عوام کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے آج پہلا روزہ ہے جہاں گیس عملہ اور واپڈا کو مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے وہاں اُلٹا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین سخت پریشان ہیں ماہ رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے حکومت روزہ داروں کو ریلیف دے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔
فیوز