جنوبی پنجاب ‘ راجن پور کیلئے جلد بڑے منصوبے لائینگے ‘محسن خان لغاری

جنوبی پنجاب ‘ راجن پور کیلئے جلد بڑے منصوبے لائینگے ‘محسن خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجن (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )


پور محمد افضل ناصر خان، ایم این اے ریاض حسین مزاری ،ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک اور دیگر ایم پی اےز اور ایم این اےز کے نمائندگان دوست علی مزاری، قاسم خان، عبدالرحمان خان دریشک، کلیم اللہ خان دریشک کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرو¿ف، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم ،سستے رمضان بازار، فلاحی ترقیاتی منصوبے ،لاءاینڈ آرڈر، عوامی مسائل اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور ان کو ریلیف دینے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ بہت سے منصوبے جنوبی پنجاب اور ضلع راجن پور کے لئے لائے جا رہے ہیں۔ جلد ہی عوام کو خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ نہری پانی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرےں تاکہ پانی ٹیل تک باآسانی پہنچ سکے۔
محسن خان لغاری