لطف آباد ‘ بجلی پول دو ٹکڑوں میں تقسیم ‘ خوفناک حادثے کا خدشہ

لطف آباد ‘ بجلی پول دو ٹکڑوں میں تقسیم ‘ خوفناک حادثے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو سب ڈویژن بوسن روڈ کے علاقے لطف آباد میں ٹوٹ کر 2حصوں میں تقسیم ہونے والے کھمبے کو تبدیل نہ کیا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )


 جا سکا۔خوفناک حادثے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ میپکو بوسن روڈ سب ڈویژن کے علاقے لطف آباد میں بجلی کا خستہ حال کھمبا بری طرح ٹوٹ کر2حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے اور اسے تبدیل کرنے کی بجائے تاریں باندھ کر عارضی طور پر کام چلایا جا رہا ہے ۔ اس صورتحال میں کھمبا گرنے سے کسی بھی وقت خوفناک حادثہ ہو سکتا ہے اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود اور چیف انجینئر محمد عمر لودھی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے اور کھمبا فوری طور پر تبدیل کیاجائے۔
خدشہ