مختلف اراکین اسمبلی کی بلیغ الرحمن سے ملاقات ‘ اہلیہ ‘ بیٹے کی وفات پر تعزیت

مختلف اراکین اسمبلی کی بلیغ الرحمن سے ملاقات ‘ اہلیہ ‘ بیٹے کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)مشاہدعلی خان ، سعیدمنیس، شاہ مصطفی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی بہاول پورآمد،سابق(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )


 وفاقی وزیرمیاں بلیغ الرحمان سے انکی اہلیہ اوربیٹے کی المناک وفات پراظہارتعزیت کیا تفصیل کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ایم این ایز ،ایم پی ایز سابق وفاقی وزیرمیاں بلیغ الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پراظہارتعزیت کیا فاتحہ خوانی کی اوران کے درجات کی بلندی کی دعاکی ان میںمسلم لیگ ن کے مشاہداللہ خان، پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے شاہ مصطفی شاہ،سابق ایم این اے ارشدلغاری،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد،سابق ایم این اے سعیدمنیس وہاڑی،سابق ایم پی اے ملتان شاہدخان، ایم این اے طاہراقبال تحریک انصاف وہاڑی، سٹی صدرپاکستان تحریک انصاف بہاول پورتحسین نوازگردیزی اوردیگرمکتبہ فکر نے سابق وفاقی وزیر سے انکی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
تعزیت