جنوبی پنجاب کی ثقافت صوفیا ءکرام کے پیغام کو عام کرنیکی ضرورت بڑھ گئی

جنوبی پنجاب کی ثقافت صوفیا ءکرام کے پیغام کو عام کرنیکی ضرورت بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) ادبی میلہ میں اس خطہ کی نوجوان نسل کو ملتان کے قدیم کلچر سے روشناس کروایاگیا ہے صوفیاءکرام کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار وائس(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )


 چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان اور کارنیلئن کے باہمی اشتراک سے ہونے والی فروغ ادب و فروغ امن کے دور وزہ پہلے سالانہ جنوبی پنجاب ادبی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کیاجائے انہوں نے کہا کہ تمام صوفیاءکرام ، شعراءکرام اور ادیبوں نے ہمیشہ اپنی تحریروں کے ذریعہ مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا ہے ادبی میلہ کے فوکل پرسن مرتضیٰ نور نے بھی خطاب کیا میلہ میں ادبی شخصیات ، ماہرین تعلیم ، سول سوسائٹی کے لوگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کیتقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عصمت ناز، ڈاکٹر انوار احمد ، حنیف چوہدری ،جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ ’پاکستان ‘ شوکت اشفاق ‘ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، رضی الدین رضی، امان اللہ ، سبطین لودھی ، مرتضی نور، اسحاق بلوچ ، ڈاکٹر نسیم اختر ، شاکر حسین شاکر ، زین بلوچ ، سجاد جہانیہ، جمشید رضوانی، ڈاکٹر اسلم انصاری ، پروفیسرنسیم شاہد اور سعید اعجازکو شیلڈز دیں
وائس چانسلر