نشتر ہسپتال ‘ ینگ ہاﺅس آفیسرز مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ‘ ڈاکٹر عبدالقدوس

نشتر ہسپتال ‘ ینگ ہاﺅس آفیسرز مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ‘ ڈاکٹر عبدالقدوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )ینگ ھاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن نشتر ھسپتال ملتان کے عہدیداروں نے مشترکہ طور نشتر ھسپتال کینٹین پر پریس کانفرنس کی ہے۔جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )


ہاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالقدوس نے کہا کہ ہاو¿س آفیسرز دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے قلیل عرصے میں ینگ ہاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنا شناخت منوائی ھے ھم نے نشتر ھسپتال کے 250 سے زائد میرٹ نمبر والے ڈاکٹرز کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرایا ھے۔ھم نے ہاو¿س آفیسرز کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا ہے ھم نے ہاو¿س آفیسرز کیلئے نشتر انتظامیہ کے تجویز کردہ الیکٹریسٹی بل کو ختم کرایا ھے ھم نے پرائیویٹ و فارن میڈیکل گریجویٹس کے NOC کیلئے جدوجہد کی ھے اور اس مسئلے کے حل تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ینگ ہاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن میڈیکل ٹیچنگ ایکٹ کی مخالفت کرتی ہے چیئرمین ینگ ہاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر راو¿ اویس دانش کا کہنا تھا کہ ہاو¿س آفیسرز کے ڈیوٹی اوقات مختص کئے جائیں۔ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ینگ ہاو¿س آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان شفیق نے 63-N کے کانوکیشن کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ ہاو¿س آفیسرز دن رات مریضوں کی خدمت کرتے ہیں انکے مشاہروں میں اضافہ کیا جائے پریس کانفرنس کے شرکاء میں ڈاکٹر اطہر مزاری ، ڈاکٹر سید عدیل ، ڈاکٹر راو¿ سجاد ، ڈاکٹر تحسین علی گورمانی ، ڈاکٹر خاور میتلہ ، ڈاکٹر سرمد ضیائ بزدار ، ڈاکٹر عارف رشید ، ڈاکٹر عقیل ، ڈاکٹر اقبال بزدار، ڈاکٹر رانا فیصل ، ڈاکٹر عمر چوہدری ، ڈاکٹر حمزہ خورشید ، ڈاکٹر عبدالعزیز بھٹہ ، ڈاکٹر زبیر اطہر و دیگر درجنوں ڈاکٹرز موجود تھے۔
کوشاں