مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ جماعت اسلامی کا بھی احتجاج شروع کرنیکا اعلان

مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ جماعت اسلامی کا بھی احتجاج شروع کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور قومی سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت نے بہت کم وقت میں عوام میں مایوسیوں اور محرومیوں میں اضافہ کردیاہے ۔جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مسلسل احتجاج(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )


 کرے گی ۔ مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشرتی فساد ناقابل بیان تباہی کا رخ اختیار کر رہاہے ۔ پٹرولیم مصنوعات میں نیا ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے ۔ اب عوام کی چیخیں اور بد دعائیں عرش کو ہلا رہی ہیں ۔ بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں کے اضافہ نے قومی معیشت اور ترقی کا پہیہ جام کر دیاہے ۔ سعودی عرب ، امارات اور چین سے امداد اورادھار تیل قومی معیشت کو سہارا نہیں دے رہا۔ یہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی انتہا ہے ۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جے آئی یوتھ پنجاب وسطی کے صدر شاہد نوید ملک کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔ وفد میں جے آئی یوتھ لاہور کے صدر صہیب شریف ، رضوان یوسف و دیگر بھی موجود تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاست میں باہمی احترام اور رکھ رکھاﺅ ختم ہو گیا تو انارکی اور فساد بھڑک اٹھے گا ۔ سیاست میں فرد کی تضحیک ، تحقیر اور ذو معنی الفاظ کا استعمال خطرناک رجحان بن گیاہے، اس کا تدارک نہ ہوا تو بڑی تباہی آئے گی ۔ تنزل پذیر سیاسی اخلاقیات کو سیاسی قومی قیادت ہی سنبھال سکتی ہے ۔
اعلان