لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہورہاہے، آصف زر داری

لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہورہاہے، آصف زر داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے اب تو لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہورہاہے،پی سی اے کی چیئر مین شپ پر مشاورت کرینگے۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے سوال کیا کیا چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی پر آپ سے مشاورت کی گئی ہے؟ توانہوں نے جواب دیا خورشید شاہ سے ضرور کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا آئی ایم ایف کے گورنر کی تقرری کے معاملے پر کیا کہیں گے؟ آصف زر داری نے جواب دیا آئی ایم ایف کا آفس تو اب لگتا ہے پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح آکے اسٹیٹ بنک میں بیٹھیں ہوں گے تو کیا ہم ملک چلائیں گے؟۔ رانا تنویر کی حمایت کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زر داری کا کہنا تھا رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے، دیکھتے ہیں،تاہم پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کر یں گے۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -