وزیر اعظم عوام پر پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں،مریم اورنگزیب

وزیر اعظم عوام پر پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم وضاحت کریں ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا،وزیراعظم ایوان میں آئیں، رمضان سے پہلے پٹرول بم گرانے کی وضاحت کریں۔ اپنے ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب بے شک نہ دیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں وضاحت کریں کہ ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔وزیراعظم ایک منٹ آکررمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پرپیٹرول بم گرانے کی بھی وضاحت کریں، عمران صاحب آئی ایم ایف کے ملازم کوراتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا اورپاکستان میں کن شرائط پرآئی ایم کا دفتر کھولا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -