ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ملزم سعید بھرم کا اعترافی بیان عدالت میں جمع کرایا جاچکا ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے سندھ سیکرٹریٹ، پولیس ہیڈ آفس گارڈن پر حملوں اور وکلا سمیت متعدد افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، دہشتگردی کی ہدایات ایم کیوایم کے ندیم نصرت،فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر ،حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں،سال2005-6 میں محمد انور نے کال کر کے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے لئے ٹارگٹ ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیاہے۔صولت مرزا،اجمل پہاڑی و دیگر ٹارگٹ کلنگ کے ہمرا شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ جلاﺅ گھیراﺅ اورخوف و ہراس پھیلانے کے اقدامات کئے،رینجرز پراسیکوٹر کے مطابق سعید بھرم کو انسداددہشت گردی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے۔سزا برقرار رکھی جائے،قتل کا مقدمہ یکم اکتوبر 2009 کو نبی بخش تھانے میں درج کیاگیا،ملزم سعید بھرم نے ایم کیو ایم حقیقی کارکن سید ابرار حسین کو قتل کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -