ایس ایم آئی یو کے طالبعلم انٹرن شپ پر چین جائیں گے

ایس ایم آئی یو کے طالبعلم انٹرن شپ پر چین جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طالبعلم اس سال چین میں انٹرن شپ کرنے جائیں گے۔ آخری سال کے طالبعلم ایک سیمیسٹر پر محیط انٹرن شپ کیلئے اس سال ستمبر میں چین روانہ ہوں گے۔یہ انٹرن شپ ایس ایم آئی یو اور چینی جامعات کے درمیان 2016 میں ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز جامعہ کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں ڈپارٹمینٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ پلیسمینٹ کی جانب سے طالبعلموں کیلئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواہشمند طالبعلموں کو اس پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ یہ انٹرن شپ پروگرام ایس ایم آئی یو کے آخری سال یا پھر وہ طالبعلم جنہوں نے گذشتہ سال خزاں 2018 میں امتحان دیا ہے ان کے لیے ہیے۔ جس کے تحت طالبعلم چینی جامعات کے مختلف اسکولز میں چھ ماہ کے عرصے پر محیط مختلف شعبہ جات میں انٹرن شپ کریں گے۔ جس کے ذریعے ان کو کام سیکھنے کا عملی تجربہ حاصل ہوگا اورعالمی سطح پر پیشہ وارنہ افراد سے تعلقات قائم کرنے میں میں بھی مدد ملے گی۔اس انٹرن شپ کے دوران طالبعلموں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ طالبعلموں کا انتخاب کئی مراحل طے کرنے کے بعد ہوگا۔ جن میں آئلٹس، ٹوفل کا اسکور، انٹرویوز، پرسنل ایسیسمینٹ اور اکیڈمک پرفارمنس کو شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں بھی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلبأ و طالبات کے دو گروپس علیحدہ علیحدہ طور پر چین کی جامعات میں انٹرن شپ مکمل کرچکے ہیں۔