نیسلے اور اخوت کے درمیان پارٹنر شپ

نیسلے اور اخوت کے درمیان پارٹنر شپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) نیسلے پاکستان نے اخوت کے ساتھ پارٹنر شپ اختیار کرلی ہے، اس پارٹنر شپ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستفید ہونے والی نیسلے کی رورل سیلز ایجنٹس کو مدد حاصل ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک (MoU) پر دستخط کئے گئے جس کے تحت نیسلے اخوت کو 20 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ وہ نیسلے سے منسلک BISP سے مستفید ہونے والی خواتین کو ضلع رینالہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں میں اپنا کاروبار بڑھانے کے لئے انٹرسٹ فری لون (سود سے پاک قرضہ) فراہم کرسکے۔نیسلے پاکستان کی سی ای او،فریڈا ڈوپلن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا :”آج ہماری رورل سیلز ایجنٹس کے لئے ایک بڑا دن ہے۔ نیسلے اخوت پارٹنر شپ ہمارے سیلز ایجنٹس کو سود سے پاک مائیکرو لون کی سہولیات کا فائدہ اٹھانے میں معاونت کرے گی۔یہ بات ہمیشہ ثابت ہوئی ہے کہ جب خواتین خود پیسہ کماتی ہیں اور گھر کے اخراجات کنٹرول کرتی ہیں، تو نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے خاندانوں اور کمیونٹیزکو بھی فائدہ پہنچاتی ہیں۔“نیسلے کا BISP رورل سیلز پروگرام باضابطہ طور پر خواتین کو خود مختار ہونے اور غربت سے بچانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ یہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی ہے جس سے پاکستان میں دیہی خواتین کی مدد سے کچھ اہم مسائل کو ختم کرنے کے لئے پائیدار حل پیدا کرنے پر زور دیا جاتا ہے جیسے عدم غذائیت اور روزگار کے مواقع میں کمی۔ اس پروگرام سے آج تک 500 خواتین مستفید ہوچکی ہیں اور اگلے تین سے چار سالوں میں یہ تعداد5,000 تک بڑھ جائے گی۔