کراچی،رمضان المبارک میں 55ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

کراچی،رمضان المبارک میں 55ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ صیام کے تینوں عشروں کے دوران پولیس سیکیورٹی میکنزم کے مجموعی اقدامات کو مربوط،موُثر اورٹھوس بناتے ہوئے ترتیب کردہ کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے جملہ امور کو غیر معمولی بنایا جاسکے۔کراچی پولیس کی رپورٹ کیمطابق ایسٹ،ویسٹ اورساؤتھ میں کم وبیش 4215 مساجد/نماز وتروایح/محافل شبینہ/کھلے مقامات پردوران رمضان اضافی نفری کے علاوہ تقریباً27000 پولیس افسران وجوان سیکیورٹی/ٹریفک فرائض انجام دینگے۔جبکہ500سے زائد موبائلوں اور662 موٹر سائیکل سوار افسران و جوان اسنیپ چیکنگ،علاقہ پیٹرولنگ پر مامور کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ میں کراچی پولیس19400 سے زائد جبکہ کراچی ٹریفک رینج کے تمام سیکشنز میں کم وبیش پر7380 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و جوان شامل ہیں۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس افسران و جوان خصوصی ہدایات کے تحت ماڑیپور روڈ سے لیاری ایکسپریس وے کوجانے والے روٹ پر اور دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک انتظامات اور روانی کے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔حیدرآبادپولیس کی رپورٹ کیمطابق رمضان المبارک کے دوران کم و بیش2108 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات ودیگرسیکیورٹی امور پر 11622سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 216 موبائل اور 169موٹر سائیکل پر سوار نفری بھی شامل ہے۔میر پور خاص کی رپورٹ کیمطابق رمضان کے دوران کم وبیش660 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر6106کے قریب افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دے دینگے۔شہید بینظیر آبادکی رپورٹ کیمطابق رمضان المبارک کے دوران 1542 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات ودیگر سیکیورٹی امورپر4504 سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اورموٹرسائیکل پرسوار نفری بھی شامل ہے۔سکھر کی رپورٹ کیمطابق کم و بیش 605 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر3661کے قریب افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں موبائل اورموٹرسائیکل پرسوار نفری بھی شامل ہے۔لاڑکانہ کی رپورٹ کیمطابق رمضان کے دوران تقریباً 947 مساجد/تراویح کے کھلے مقامات پر10453سے زائد افسران وجوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں 230کے قریب موبائل اور219 سے زائدموٹرسائیکل پر سوارنفری بھی شامل ہے۔