پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 14 منٹ ہوگا

پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 14 منٹ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آ ئی این پی) دنیا بھر میں رو زے کے دورا نیے کی تفصیلات جا ری کر دی گئیں ہیں، پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے، 14 منٹ ہوگا، دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز (آج)سے ہورہا ہے، اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں تفصیلات دی گئی ہیں کہ پاکستان میں سب سے لمبا روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا اور دنیا کے دیگر ممالک میں روزے کتنے گھنٹے کے ہوں گے،رپورٹ کے مطابق اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا اور اس کا زیادہ سے زیوزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا،ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سوئیڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ کا ہوگا،اسی طرح برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ کا ہوگا۔
روزہ دورانیہ