کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے علاقے وندرمیں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اعلیٰ کوالٹی کی حشیش اورگرداہ برآمدکرلیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابقپاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی164 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش اور45کلوگرام گرداہ برآ مدکرکے 3افراد کو گرفتار کر لیاہے جبکہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جانے والی دیگر غیر ملکی اشیاء کپڑا،سگریٹ،ٹائر، ٹائر کے رم اور ائیر کنڈیشنرزشامل ہیں۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 21کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات، کوچ اور 3 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔