اے ڈی بی نے گڈ گورننس کے فروغ میں مدد کی،کنٹری ڈائریکٹر

اے ڈی بی نے گڈ گورننس کے فروغ میں مدد کی،کنٹری ڈائریکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)گڈ گورننس اورجمہوری اصولوں کو فروغ دینے کے لئے ADB پاکستان کی توانائی، قدرتی وسائل، شہری ترقی، ٹرانسپورٹ، علاقائی رابطوں، سماجی شعبے اور ادارہ جا تی اصلاحات سمیت وسیع پیمانے پر مدد کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ADB کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ Xiaohong Yang نے ساؤتھ ایشیا میگزین کی حالیہ اشاعت کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ADB کی اسٹوری میگزین کی سرورق اسٹوری ہے۔ محترمہ Xiaohong Yang نے کہا: ”بین الاقوامی بہترین طریقوں اور معلومات کے بارے میں ADB نے حکومت کو مہارت فراہم کی ہے تاکہ وہ ان کو پالیسیوں، پروگراموں اور پراجیکٹس پر نافذ کر سکے۔“انہوں نے مزیدکہا ”ہم توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور قدرتی وسائل، پانی اور شہری ترقی کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ہم نے مالیاتی مارکیٹ کی ترقی اور عوامی شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبے کوفعال کیا۔ خواتین ہمارے کام کامرکزی حصہ ہیں۔ ہمارے بہت سے پراجیکٹس میں اب صنفی اہلیت کا معیار خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتاہے۔“پاکستان کی ترقی میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کردار کے بارے میں، محترمہ Xiaohong Yang نے کہا کہ ADB پاکستان کے ساتھ اس ملک کی خوشحالی، تعمیر اور ترقی کے مقاصدکے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہADB کی اہم توجہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچہ، سماجی خدمات اور اقتصادی ترقی کو مضبوط بنانے اور اس کے استحکام کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہADB کا مقصد پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، تھنک ٹینکس اور نجی شعبے کے ساتھ کام کر نا ہے تاکہ پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے توانائی اور خوراک کی حفاظت، پانی اور، شہری و عوامی خدمات کی ترسیل کو بہتر بنایا جاسکے۔چین پاکستان اقتصادی کوریڈور (CPEC) کے منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کے بارے میں ADB کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہCPEC سے پاکستان کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے اگر ملک اپنے روڈ کوریڈور کو صحیح معنوں میں اقتصادی کوریڈور میں تبدیل کردے۔ پھرپاکستان کی معیشت عالمی پیداوار ی نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ADB ملک کی صنعتی ترقی کے سلسلے میں پیش کردہ اقتصادی کوریڈور کو ترقی دینے میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔